
مقام صلح حدیبیہ مکہ مکرمہ
August 1, 2019
آنسو جھیل کاغان
August 1, 2019کسی بھی ملک کی سیاحت سے لطف اندوز ہونے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ آپ وہاں کی ثقافت، معاشرت، معیشت، تاریخ اور مذہب کے متعلق خاطر خواہ علم رکھتے ہوں۔ دنیا بھر سے سیاحت کے شوقین جن ممالک کا رخ کرتے ہیں، ان میں ترکی کا نام سرفہرست ہے، کیونکہ یہ اسلام، عیسائیت اور دیگر کئی مذاہب کا ثقافتی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے عجوبوں کا ملک ہے۔
اس کے ناقابلِ یقین مناظر سے لے کر ارضیاتی عجائبات، قدیم تاریخی مقامات اور ہلچل مچانے والے شہر، جو اپنی ثقافت، رنگ برنگے بازار، لذیذ کھانوں اور ملنسار لوگوں کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں، ترکی کو ایک منفرد سیاحتی ملک بناتے ہیں۔ بحیرہ روم کے ساحل سے لے کر برفیلے پہاڑوں اور روشن وادیوں تک ترکی خوبصورت مناظر والا ملک ہے۔
ترکی کا جغرافیہ اور اہم شہر
ترکی ایک ایسا ایشیائی ملک ہے جو جنوب مغربی ایشیا میں جزیرہ نما اناطولیہ اور جنوب مشرقی یورپ کے علاقے بلقان تک پھیلا ہوا ہے۔ آبنائے ترک ایشیا کو یورپ سے جوڑتا ہے۔ ترکی کی سرحدیں آٹھ ممالک سے ملتی ہیں، جن میں بلغاریہ، یونان، جارجیا، آرمینیا، ایران، آذربائیجان، عراق اور شام شامل ہیں۔
یورپ اور ایشیا کے درمیان محلِ وقوع کے اعتبار سے اہم مقام پر واقع ہونے کی وجہ سے ترکی مشرقی اور مغربی ثقافتوں کے تاریخی چوراہے پر واقع ہے۔ اس ملک کا دارالحکومت انقرہ ہے، جبکہ ازمیر، انطالیہ، استنبول اور کئی دیگر شہر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اس کی کرنسی کا نام لیرا ہے۔
ترکی کا ٹورسٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
ترکی کی تاریخ اور ثقافت
خلافتِ عثمانیہ کی وجہ سے تاریخِ اسلام کے بہت سے پہلو ترکی سے وابستہ ہیں۔ ترکی کی تاریخ اور ثقافت کو جاننا مسلمانوں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر ترکی کی تاریخ اور ثقافت کا مکمل احاطہ کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں، تاہم ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ ترکی کے متعلق یہاں زیادہ سے زیادہ معلومات شیئر کریں، تاکہ جب زندگی میں آپ کبھی ترکی کے وزٹ کا پروگرام بنائیں تو آپ کا یہ سفر زندگی بھر کے لیے خوشگوار یادوں کا سبب بنے۔



