
ملتزم کیا ہے؟
July 26, 2019
سیروسیاحت کے فوائد
July 27, 2019رواں سال مارچ میں جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق کراچی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں کوئی بھی بھوکا نہیں سو سکتا۔ یہاں اگر کوئی چاہے تو کم سے کم میں بھی گزارا کر سکتا ہے۔ اسے غریب پرور شہر کہنے کی یہی وجہ ہے۔
سستے ترین اور مہنگے ترین شہروں کی ایک حالیہ درجہ بندی میں روشنیوں کے شہر کراچی کو دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے یہ سالانہ انڈیکس تارکین وطن اور کاروبار کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے تیار کیا ہے۔ دنیا بھر کے 133 شہروں کے سروے میں 160 اشیاء کا موازنہ کیا گیا، جن میں کھانا، پینا، ٹرانسپورٹ، یوٹیلیٹی بل اور کرایہ شامل ہیں۔
دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست
- وینزویلا کا شہر کاراکاس
- شام کا شہر دمشق
- ازبکستان کا شہر تاشقند
- قازقستان کا شہر الماتے
- بھارت کا شہر بنگلور
- پاکستان کا شہر کراچی
- نائجیریا کا شہر لاگوس
- ارجنٹینا کا شہر بیونس آئرس
- بھارت کا شہر چنئی
- بھارت کا شہر نئی دہلی
کراچی اور پاکستان میں سیاحت
کراچی پاکستان کا ایک اہم تجارتی اور ساحلی شہر ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں اور سیاحتی مقامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہماری سیاحتی خدمات اور مقامات و سیاحت کے صفحات دیکھیں۔
پاکستان سے متعلق مزید پوسٹس یہاں دیکھیں۔
مہنگے ترین شہروں کی فہرست
فہرست میں شامل شہروں کے موازنے کے لیے نمونہ نیویارک شہر کی قیمتوں کو بنایا گیا ہے۔ مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں سنگاپور پہلے، پیرس دوسرے، ہانگ کانگ تیسرے، جنیوا چوتھے اور اوساکا پانچویں نمبر پر ہے۔



