
مدینہ منورہ کا تعارف
July 28, 2019
مقام صلح حدیبیہ مکہ مکرمہ
August 1, 2019پاسپورٹ کے حصول کے لیے سب سے پہلے آپ کو نیشنل بینک آف پاکستان کی منتخب برانچوں میں فیس جمع کروانی ہوگی۔ چالان فارم آپ اسی بینک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر جس شہر یا علاقے کا پتہ (مستقل یا عارضی) لکھا ہوگا، آپ کا پاسپورٹ اسی شہر یا علاقے کے متعلقہ ریجنل پاسپورٹ آفس سے بنے گا اور آپ نے پاسپورٹ فیس بھی اسی شہر میں نیشنل بینک کی کسی برانچ میں جمع کروانی ہے۔
مثلاً اگر آپ کا ایڈریس اسلام آباد کا ہے تو آپ نے اسلام آباد میں ہی پاسپورٹ فیس جمع کروانی ہوگی۔ اگر آپ نے راولپنڈی میں فیس جمع کروا دی اور آپ کے پتے (مستقل یا عارضی) دونوں اسلام آباد کے ہیں تو وہ فیس ضائع ہو جائے گی کیونکہ راولپنڈی سے آپ کا پاسپورٹ نہیں بنے گا اور فیس ناقابلِ واپسی (نان ریفنڈ ایبل) ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ فیس جمع کروا چکے ہیں اور بعد میں کسی وجہ سے جانے کا ارادہ مؤخر کر دیا تو آپ کو فیس واپس نہیں ملے گی، البتہ آپ اسی فیس میں پانچ سال کے اندر اندر کسی بھی وقت پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔
اگر آپ گورنمنٹ ملازم ہیں تو آپ کو جس شہر میں دورانِ ملازمت این او سی ملے گا، آپ وہیں سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہیں۔ نارمل پاسپورٹ آپ کو 12 سے 13 دن کے اندر مل جائے گا۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے لیے ضروری ہدایات
درخواست کے ساتھ درج ذیل کاغذات درکار ہوں گے:
- اصل نادرا شناختی کارڈ CNIC بمعہ دو عدد شناختی کارڈ کی کاپیاں
- جمع شدہ بینک فیس چالان
- پرانا پاسپورٹ بمعہ اس کی کاپی، اگر پہلے بنوایا ہو
18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے اصل نادرا “ب” فارم CRC بمعہ اس کی کاپی، والدہ کے قومی شناختی کارڈ کی کاپیاں نیز والد یا والدہ کا ہمراہ آنا لازم ہے۔
تمام سرکاری ملازمین اپنا محکمانہ اجازت نامہ NOC ہمراہ لائیں، جبکہ مسلح افواج سے وابستہ افراد یونیفارم میں آئیں۔ ہر درخواست دہندہ فارم پر اپنا صحیح پتہ اور موبائل نمبر درج کروائے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد اپنی غیر ملکی شہریت ظاہر کریں۔ فارم پر اپنے تمام کوائف بغور چیک کر کے دستخط کریں۔
پاسپورٹ کی نئی فیس اور مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں
پانچ سال کے پاسپورٹ کی فیس
- آرڈنری (نارمل) پاسپورٹ: 3000 روپے
- ارجنٹ پاسپورٹ: 5000 روپے
- نارمل (72 صفحات) پاسپورٹ: 5500 روپے
- ارجنٹ (72 صفحات) پاسپورٹ: 9000 روپے
- نارمل (100 صفحات) پاسپورٹ: 6000 روپے
- ارجنٹ (100 صفحات) پاسپورٹ: 12000 روپے
دس سال کے پاسپورٹ کی فیس
- آرڈنری (نارمل) پاسپورٹ: 5400 روپے
- ارجنٹ پاسپورٹ: 9000 روپے
- نارمل (72 صفحات) پاسپورٹ: 9900 روپے
- ارجنٹ (72 صفحات) پاسپورٹ: 16200 روپے
- نارمل (100 صفحات) پاسپورٹ: 10800 روپے
- ارجنٹ (100 صفحات) پاسپورٹ: 21600 روپے
گمشدہ پاسپورٹ اور دیگر اہم معلومات
گمشدہ پاسپورٹ کے لیے پولیس رپورٹ اور ڈبل فیس درکار ہوگی۔ دوسری مرتبہ گمشدگی کی صورت میں چار گنا اور تیسری بار گمشدگی کی صورت میں معاملہ ہیڈ کوارٹر کو بھیجا جائے گا۔
ٹوکن ملنے اور پاسپورٹ وصول کرنے کے اوقات (نوٹ: ہفتہ و اتوار عام تعطیل ہوتی ہے):
- عام دنوں میں: صبح 8:30 بجے تا دوپہر 1:00 بجے
- بروز جمعہ: صبح 8:30 بجے تا دوپہر 12:00 بجے
پاسپورٹ سے متعلقہ معلومات کے لیے ہیلپ لائن 080034477 پر رابطہ کریں اور شکایات کی صورت میں ای میل ایڈریس dg@dgip.gov.pk پر رابطہ کریں۔
پاسپورٹ آفس میں کیمرہ اور اسلحہ لے کر آنا سخت منع ہے۔ نیز موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔
مزید کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے حکومتِ پاکستان کی پاسپورٹ ویب سائٹ وزٹ کیجیے۔



