
مسجد قباء مدینہ منورہ
July 28, 2019
پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کا طریقہ
July 30, 2019مدینہ روئے زمین کی مقدس سرزمین ہے۔ اس کے مختلف اسماء ہیں، مثلاً طابہ، طیبہ، دار الایمان، دار الہجرہ وغیرہ۔ عام طور پر اس شہر کو مدینہ منورہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا پرانا نام یثرب ہے۔
احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مدینہ نبویہ کے بے شمار فضائل ہیں۔ چند فضائل پیشِ خدمت ہیں:
- اور مدینہ ان کے لیے باعثِ خیروبرکت ہے اگر علم رکھتے۔ (صحیح البخاری: 1875)
- بے شک مدینہ امن والا حرم ہے۔ (صحیح مسلم: 1375)
- مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں۔ اس میں نہ تو طاعون اور نہ ہی دجال داخل ہو سکتا ہے۔ (صحیح البخاری: 7133)
- مدینہ میں ایمان اسی طرح سمٹ آئے گا جیسے سانپ اپنے بل میں سمٹ جاتا ہے۔ (صحیح البخاری: 1876)
- اے اللہ! مدینے کو ہمیں مکہ کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ محبوب بنا دے۔ (صحیح البخاری: 1889)
- جو شخص مدینہ شریف میں رہے اور مدینے ہی میں اس کو موت آئے، میں اس کی شفاعت کروں گا۔ (السلسلة الصحيحة: 6/1034)
قابلِ رشک ہیں وہ لوگ جو مدینے میں ہیں یا اس کی زیارت کے لیے اللہ کی طرف سے بلائے گئے ہیں۔ اس مبارک سرزمین پر مسجد نبوی ﷺ ہے جسے آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے تعمیر کیا۔ اللہ کے رسول ﷺ نے اس مسجد کی زیارت کی ترغیب فرمائی ہے۔
جو لوگ مدینے میں مقیم ہوں یا کہیں سے بحیثیتِ زائر آئے ہوں تو ان کے لیے مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ مسجد قبا، بقیع الغرقد اور شہدائے اُحد کی زیارت بھی مشروع ہے۔



