
یو اے ای(UAE) کا ویزہ
August 7, 2019
فرہ نانگ(Phra Nang) تھائی لینڈ کا ساحلی شہر
August 7, 2019تھائی لینڈ ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے۔ یہ خوبصورت ساحلوں، خوشحال شاہی محلات، قدیم کھنڈرات اور خوبصورت مندروں کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ کے معنی ہیں آزاد لوگوں کے رہنے کی جگہ۔ اس ملک کا پرانا نام سیام ہوا کرتا تھا۔ یہ ملک تاریخ میں کبھی بھی کسی اور قوم کا غلام نہیں بنا۔ اس کا دارالحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر بینکاک ہے، جو تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کی سرحدیں میانمر، لاؤس، کمبوڈیا اور ملائیشیا سے ملتی ہیں۔
اس کی کرنسی کا نام تھائی بھات ہے۔ اس کی معیشت کا انحصار مینوفیکچرنگ، زراعت اور سیاحت کے شعبوں پر ہے۔ تھائی لینڈ کا اکثریتی مذہب بدھ مت ہے جبکہ مسلمان کل آبادی کا چھ فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ہندو اور عیسائی مذہب کے پیروکار بھی موجود ہیں۔ دارالحکومت بینکاک کے علاوہ اس کے چھہتر (76) صوبے ہیں۔
کو پھی پھی آئلینڈ
تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی مقامات
یہاں سیاحوں کے لیے تفریحی، تاریخی اور قدرتی مناظر سے مزین مقامات کی ایک لمبی فہرست ہے، جن میں کو پھی پھی آئلینڈ، پھانگ نگا بے آئلینڈ، گرینڈ پیلس، ریلے ساحل، جنوبی ہل کے قبائل، مو کو چانگ نیشنل پارک، ایوتھیا ہسٹری پارک، تھائی برما ریلوے ٹریک، فل مون ساحل، سیمی لین آئلینڈ، پھنوم رنگ مندر، کھاؤ سوک نیشنل پارک، چٹوچک ویک اینڈ مارکیٹ، کو لائپ ساحل، چیانگ مائی نائٹ بازار، وات ارون مندر، کو نانگ یوآن ساحل، سکھوتھائی ہسٹری پارک، مو کو آنگ آئلینڈ، کھاؤ یائی نیشنل پارک، پرسات ہن پھیمائی مندر، ہوا ہن ساحل، فلوٹنگ مارکیٹ یعنی کشتیوں والا بازار، آؤ نانگ ساحلی پارک اور ایراوان فال آبشار شامل ہیں۔
فلوٹنگ مارکیٹ
تھائی لینڈ کے بارے میں مزید معلومات
تھائی لینڈ سے متعلق مزید پوسٹس یہاں دیکھیں۔



