
دبئی سیروتفریح اور تجارت کا مرکز
August 7, 2019
تھائی لینڈ سیاحوں کا محبوب ملک
August 7, 2019یو اے ای ٹرانزٹ ویزہ چودہ دن
یہ چودہ دن کے قیام کا ویزہ ہے۔ یہ اس صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب آپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک سفر کر رہے ہوں اور جاتے ہوئے یا واپسی پر دبئی میں کچھ دیر رکنا چاہیں۔ ویزہ جاری ہونے کے بعد تیس دن تک کارآمد ہوتا ہے اور یہ سنگل انٹری ویزہ ہوتا ہے۔
یو اے ای ٹورسٹ ویزہ ایک ماہ
یہ ویزہ سیروسیاحت کی غرض سے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کی قیام کی مدت تیس دن جبکہ جاری ہونے کے بعد ساٹھ دن تک کارآمد ہوتا ہے۔ یہ سنگل انٹری ویزہ ہے۔
ابوظہبی ٹورسٹ ویزہ ایک ماہ
یہ ویزہ بھی سیروسیاحت کی غرض سے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کی قیام کی مدت تیس دن جبکہ جاری ہونے کے بعد ساٹھ دن تک کارآمد ہوتا ہے۔ یہ بھی سنگل انٹری ویزہ ہے۔
یو اے ای ٹورسٹ ویزہ تین ماہ
یہ ویزہ سیروسیاحت کی غرض سے جاری کیا جاتا ہے، لیکن اس کی قیام کی مدت نوے دن ہوتی ہے جبکہ جاری ہونے کے بعد ساٹھ دن تک کارآمد ہوتا ہے۔ یہ بھی سنگل انٹری ویزہ ہوتا ہے۔
درکار دستاویزات
مذکورہ بالا چاروں میں سے کسی بھی ویزہ کے حصول کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔ اس کے حصول کے لیے درکار وقت کم از کم سات دن ہوتا ہے۔ مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل درج ذیل ہے:
- شناختی کارڈ (نادرا اسمارٹ کارڈ) کی اسکین کاپی
- پاسپورٹ کی اسکین کاپی
- ایک عدد رنگین اور واضح تصویر کی اسکین کاپی
فیس اور دیگر معلومات کے لیے ہمارے دفتر تشریف لائیں۔
یو اے ای ویزہ سے متعلق مزید معلومات
یو اے ای ویزہ حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
ہماری ویزہ پالیسی کے متعلق مزید معلومات



