
زیارات مکہ و مدینہ
June 22, 2019
مسجد نمرہ عرفات مکہ
July 1, 2019سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیفے مالکان نے انوکھی ترکیب اپنائی۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں انسانی ڈھانچے اور تابوت سے سجا ڈیتھ تھیم کیفے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں آنے والے افراد، خصوصاً نوجوانوں کی بڑی تعداد تابوت میں لیٹنے کا شوق پورا کرتی نظر آتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ڈیتھ کیفے کھولا گیا ہے، جس میں نہ صرف موت و زندگی پر مبنی مختلف پیغامات کی تختیاں لگائی گئی ہیں بلکہ اسے انسانی ڈھانچوں اور تابوت سے بھی سجایا گیا ہے، جبکہ تابوت میں بند ہونے والوں کو ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔
منفرد نوعیت کا یہ ڈیتھ کیفے عوام، خصوصی طور پر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں آنے والے افراد ڈھانچوں کے ساتھ تصاویر لینے اور تابوت میں لیٹنے کا شوق خوب پورا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس کیفے کو وقت گزارنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
بشکریہ: دنیا نیوز
تھائی لینڈ اور دنیا کے مختلف سیاحتی مقامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے:
ٹریول سروسز |
مقامات اور سیاحت |
ویزہ سروسز |
تھائی لینڈ سے متعلق مزید پوسٹس یہاں دیکھیں



