
آذربائیجان کا ویزہ
March 31, 2019
زمزم کا پانی اور کنواں
April 17, 2019
پاکستان موٹروے
پاکستان موٹروے پاکستان میں لیمیٹڈ ایکسیس اور کنٹرول ایکسیس سڑکوں کا ایک جال ہے۔ اس منصوبہ کا آغاز سنہ انیس سو ستانوے میں ہوا، جب کہ اس کی منصوبہ سازی سنہ انیس سو نوے میں کی جا چکی تھی۔ منصوبہ کے مطابق اس کی لمبائی بیالیس سو چھیاسٹھ کلومیٹر ہے۔ اس منصوبہ کے تحت پاکستان کے تینوں تجارتی ساحلوں، کراچی پورٹ، پورٹ بن قاسم اور گوادر پورٹ کو پورے ملک سے ملانا مقصود تھا۔ اس کے انتظامات پاکستان کے ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کنٹرول میں ہیں۔ بعد میں اس کے بیشتر حصوں کو سی پیک (چائنہ پاکستان اکانومی کوریڈور) کا حصہ قرار دے دیا گیا۔ اس کے بہت سے حصے تاحال زیرِ تعمیر ہیں۔
موٹرویز کی فہرست
ایم ون (M-1)
پشاور تا اسلام آباد چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی ایک سو پچپن کلومیٹر ہے۔ سنہ دو ہزار سات میں تعمیر مکمل ہوئی۔ حدِ رفتار ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس روٹ کے اہم شہر چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، اٹک، برہان اور حسن ابدال ہیں۔
ایم ٹو (M-2)
اسلام آباد تا لاہور چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی تین سو ستاسٹھ کلومیٹر ہے۔ سنہ انیس سو ستانوے میں تعمیر مکمل ہوئی۔ حدِ رفتار ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس روٹ کے اہم شہر شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، پنڈی بھٹیاں، بھلوال اور چکوال ہیں۔
ایم تھری (M-3)
لاہور تا عبدالحکیم چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی دو سو تیس کلومیٹر ہے۔ سنہ دو ہزار انیس میں مکمل ہوئی۔ حدِ رفتار ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ایم فور (M-4)
پنڈی بھٹیاں تا ملتان چار لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی دو سو چھیاسی کلومیٹر ہے۔
ایم فائیو (M-5)
ملتان تا سکھر چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی تین سو ستاسی کلومیٹر ہے۔
ایم سکس (M-6)
سکھر تا حیدرآباد چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی دو سو چھیانوے کلومیٹر ہے۔
ایم سیون (M-7)
دادو تا حب چار لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی دو سو ستر کلومیٹر ہے۔
ایم ایٹ (M-8)
رتوڈیرو تا گوادر دو لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی آٹھ سو بانوے کلومیٹر ہے۔
ایم نائن (M-9)
حیدرآباد تا کراچی چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی ایک سو چھتیس کلومیٹر ہے۔
ایم ٹین (M-10)
کراچی شمالی بائی پاس دو لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی ستاون کلومیٹر ہے۔
ایم الیون (M-11)
سیالکوٹ تا لاہور چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی ننانوے کلومیٹر ہے۔
ایم ٹویل (M-12)
ایم تھرٹین (M-13)
صوابی تا چکدرہ چھ لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی اکیاسی کلومیٹر ہے۔
ایم فورٹین (M-14)
ہکلہ تا ڈیرہ اسماعیل خان چار لائنوں پر مشتمل ہے۔ لمبائی دو سو اسی کلومیٹر ہے۔
ایمرجنسی رن وے
ایم ون اور ایم ٹو پر ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے مختلف مقامات پر رن ویز بھی بنائے گئے ہیں جن پر گاہے بگاہے پاکستان ایئر فورس لینڈنگ کے کامیاب تجربات کرتی رہتی ہے۔
پاکستان سے متعلق مزید پوسٹس
یہاں دیکھیں۔
پاکستان اور دنیا بھر کے سیاحتی مقامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے
مقامات اور سیاحت
ملاحظہ کریں۔



