
سیروسیاحت کے فوائد
July 27, 2019
مدینہ منورہ کا تعارف
July 28, 2019نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ ہجرت کے وقت اس مسجد کو بنایا تھا۔ اس کی بھی بڑی فضیلت وارد ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیدل یا سوار ہو کر قباء تشریف لاتے اور دو رکعت (نماز نفل) ادا کرتے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
“جس شخص نے اپنے گھر میں وضو کیا اور پھر مسجد قباء میں آکر نماز ادا کی تو اسے ایک عمرہ کا ثواب ملے گا۔”
اہل مدینہ اور زائرین حج و عمرہ کو چاہیے کہ گھر سے وضو کرکے آئیں اور مسجد قباء میں نماز ادا کریں تاکہ عمرہ کے برابر ثواب پاسکیں۔ نماز کے علاوہ اس مسجد میں دیگر کسی مخصوص عبادت کا ذکر نہیں ملتا۔



