
ٹریول انشورنس
January 1, 2019
رکن یمانی
January 17, 2019تفریح اور جسم و روح کی تازگی کے لیے کیے جانے والے سفر کو سیاحت کہا جاتا ہے۔ فطری طور پر سیاحت کا شوق ہر انسانی دل میں کسی نہ کسی صورت موجود ہوتا ہے جسے ہر انسان اپنی استطاعت اور حالات کے مطابق پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اب یہ اس کے ذوق اور وسائل پر منحصر ہے کہ وہ اپنا یہ شوق کسی مذہبی مقام، پُرفضا مقام، قدرتی مناظر سے مزین مقام، پہاڑوں، دریاؤں، صحراؤں، سمندر یا دورِ حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس پُرہنگم مقام کی طرف سفر کرکے پورا کرتا ہے۔
سیاحت نہ صرف سیروتفریح اور صحت افزائی کے لیے مفید ہے بلکہ سیاحت سے مقامی آبادی اور اس ملک کی معیشت کو بھی تقویت ملتی ہے۔ لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ سیاحت سے مختلف ثقافتوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور مختلف اچھی چیزیں ایک معاشرے سے دوسرے میں رائج ہوجاتی ہیں۔ گویا کہ فی زمانہ سیاحت ایک انڈسٹری کی حیثیت رکھتی ہے۔
یمامہ ٹریول اینڈ ٹورز آپ کی زندگی کے ان قیمتی اور فرصت کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے پاکستان اور دنیا بھر میں سیاحت کے لیے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم وقتاً فوقتاً پاکستان میں، خصوصاً شمالی علاقہ جات کے ٹرپ پیکجز دیتے رہتے ہیں جن کی تفصیل آپ ہماری اسی ویب سائٹ پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم آپ کی مرضی اور ضرورت کے مطابق آپ کے لیے پیکج ڈیزائن بھی کرتے ہیں۔
پاکستان اور دنیا بھر میں سیاحت اور سفری مقامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے
مقامات اور سیاحت
دیکھیں۔
ٹور پیکجز اور دیگر سفری سہولیات کے لیے
ٹریول سروسز
بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔



