
سیاحت(ٹورازم) کی خدمات
January 1, 2019
عمرہ کی خدمات
February 14, 2019
یہ خانہ کعبہ کے جنوب مغرب میں بیرونی کونا ہے۔ طواف کے دوران یہ حجر اسود سے پہلے آتا ہے۔ اس کو رکنِ یمانی اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ یمن کی سمت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دورانِ طواف اسے اپنے دستِ مبارک سے چھوتے تھے اور رکنِ یمانی کو چھونے کے بعد حجر اسود کی طرف بڑھتے ہوئے
(رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ)
والی دعا پڑھتے تھے۔
اس کا بوسہ لینے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ اسے چھونے کے لیے اس کے کونے سے غلاف کو ہٹایا ہوا ہے۔ یاد رکھیں، اگر رش کی وجہ سے اسے چھونا ممکن نہ ہو تو اس کی جانب استلام، مطلب اشارہ کرنا، درست عمل نہیں ہے۔
عمرہ کے مناسک اور مسنون طریقے کی مکمل معلومات کے لیے
عمرہ کا مسنون طریقہ
پڑھیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دیگر اہم زیارات کے بارے میں
زیارات مکہ و مدینہ
ملاحظہ کریں۔
عمرہ اور اس سے متعلق سفری خدمات کے لیے
عمرہ سروسز
اور دستیاب
عمرہ پیکجز
دیکھیں۔



