
مسجد جن مکہ مکرمہ
August 25, 2019
مسجد جمعہ مدینہ منورہ
August 25, 2019مسجدِ نبوی کے بابُ السلام سے باہر آئیں تو جنوب مغربی جانب تقریباً 1500 فٹ کے فاصلے پر یہ مسجد واقع ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں 2 ہجری میں پہلی دفعہ عید کی نماز ادا فرمائی اور نویں صدی ہجری تک عیدین کی نمازیں یہاں پڑھی جاتی رہیں۔
اسے مسجدِ مصلّے بھی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ نمازِ استسقاء بھی پڑھائی تھی۔ اسی وقت بادل نمودار ہوئے اور بارش شروع ہو گئی، اس لیے اسے مسجدِ غمامہ (بادل) بھی کہتے ہیں۔ اس جگہ بعد میں یادگار کے لیے مسجد تعمیر کر دی گئی، لیکن مسجدِ نبوی کے بالکل ساتھ ہونے کی وجہ سے یہاں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاتی اور اکثر یہ مسجد بند رہتی ہے، البتہ کبھی کبھار زائرین کے لیے اس کے دروازے کھول بھی دیے جاتے ہیں۔



