
بار بار حج و عمرہ کرنے کی فضیلت
July 26, 2019
کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شمار
July 27, 2019ملتزم کعبہ میں سے ہے، اس کے پاس دعا قبول ہوتی ہے، لوٹائی نہیں جاتی
الملتزم
ملتزم وہ جگہ ہے جو حجرِ اسود کے کونے اور کعبہ کے دروازے کے درمیان ہے۔ یہاں دعا کے لیے چمٹا جاتا ہے اور اسی طرح دیوار کے ساتھ چمٹنا بھی اس میں شامل ہے۔
عمرو بن شعیب اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:
“میں نے عبداللہ کے ساتھ طواف کیا۔ جب ہم کعبہ کے پیچھے آئے تو میں نے کہا: کیا آپ پناہ نہیں مانگیں گے؟ فرمایا: ہم آگ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ پھر چل دیے، یہاں تک کہ حجرِ اسود کا استلام کیا اور ستون اور دروازے کے درمیان کھڑے ہوگئے۔ تو اپنا سینہ، چہرہ، دونوں بازو اور ہتھیلیاں اس طرح رکھیں اور ان دونوں کو خوب پھیلایا۔ پھر فرمایا: اس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا تھا۔”
حوالہ: الالبانی، السلسلة الصحیحة، 2138
ملتزم پر دعا
ملتزم کے پاس دعا قبول ہوتی ہے اور لوٹائی نہیں جاتی، اس بارے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک اثر آتا ہے۔ وہ فرماتے ہیں:
“جو بھی ان دونوں کے درمیان، یعنی رکن اور دروازے کے درمیان، چمٹے اور اللہ سے کسی چیز کا سوال کرے تو اسے وہ دے دیا جاتا ہے۔”
حوالہ: مناسک الحج والعمرة لابن القیم، 273



