
جبل احد اور شہداء احد
September 7, 2019
اینڈورا کا ویزہ
April 2, 2020کسوا ٹاور، ابراج کسوا اور الکسوا ہوٹل کے نام سے مشہور ہے۔ یہ مکہ مکرمہ میں سستے اور بہترین رہائشی ہوٹل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ پانچ ٹاورز پر مشتمل ہے، جن میں مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔ ہر ٹاور 30 منزلوں پر مشتمل ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 27 ہزار افراد کی رہائش کی گنجائش ہے، جبکہ موجود کمروں کی تعداد ساڑھے چار ہزار ہے۔ ہر فلور پر خواتین و حضرات کے لیے نماز کے ہال مختص کیے گئے ہیں اور ہر ہال میں تقریباً ایک ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
اس ہوٹل میں اسٹینڈرڈ، ڈبل، ٹرپل، کواڈ اور فیملی رومز دستیاب ہیں۔ کچھ کمروں کے ساتھ مشترکہ کچن بھی موجود ہیں۔ رہائشی کمروں میں ایل سی ڈی ٹی وی، فریج اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔ پورے ہوٹل میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے، جبکہ وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات بھی موجود ہیں۔ رہائش اختیار کرنے والوں اور ہوٹل کے عملے کے لیے مجموعی طور پر 113 لفٹس موجود ہیں۔ ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والوں کے لیے وسیع کار پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہوٹل سے مسجدِ حرام تک جانے کے لیے 24 گھنٹے مفت شٹل سروس کی سہولت بھی موجود ہے۔
روم سروس اور استقبالیہ 24 گھنٹے میسر ہیں۔ یہ ہوٹل تیسیر (تاثیر) روڈ پر واقع ہے۔ مسجدِ حرام کے کنگ فہد گیٹ سے ہوٹل تک کا فاصلہ 1.7 کلومیٹر، ہوٹل سے منیٰ کا فاصلہ 8 کلومیٹر، ہوٹل سے عرفات کا فاصلہ 19.3 کلومیٹر جبکہ کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سے فاصلہ 75 کلومیٹر ہے۔
نوٹ: یہ تحریر یمامہ ٹریول اینڈ ٹورز کی جانب سے اپنے کسٹمرز اور ویب سائٹ وزٹرز کی معلومات کے لیے 2 اکتوبر 2019ء کو شائع کی گئی تھی۔
یہ ہوٹل بین الاقوامی ادارہ InterContinental Hotels & Resorts کی ملکیت ہے۔
کسوا ٹاور ہوٹل کی بکنگ کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
مزید تصاویر اور لوکیشن کے لیے ذیل میں گوگل میپ ملاحظہ فرمائیں۔



