
سمندر کٹھہ جھیل گلیات
August 24, 2019
مسجد غمامہ مدینہ منورہ
August 25, 2019مکہ مکرمہ کی تاریخی شہرت کی حامل مساجد میں مسجد الجن بھی شامل ہے۔ یہ مسجد مسجدِ حرام کی شمالی جانب تقریباً 3 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے اور تاریخِ اسلام کی عظیم یادگار سمجھی جاتی ہے۔ کتبِ تاریخ میں اس کی شہرت کے اور بھی کئی واقعات ملتے ہیں، تاہم اس کی سب سے بڑی وجہِ شہرت یہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر جنات کی ایک جماعت کے قبولِ اسلام کا واقعہ ہے۔
مستند تاریخی مصادر اور کتبِ سیر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلیل القدر صحابی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ہمراہ لے کر رات کے وقت اس جگہ پہنچے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ایک خاص مقام سے آگے بڑھنے سے منع فرمایا تاکہ کہیں جنات انہیں نقصان نہ پہنچا دیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات جنات کے ایک گروپ سے ہوئی، جنہوں نے اسلام قبول کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔ قرآنِ پاک کی سورۃ الجن بھی اسی واقعے کے تناظر میں نازل ہوئی۔
زائرینِ حج و عمرہ اس مسجد کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔



