
مقامِ ابراہیم
August 14, 2019
جائے ولادت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
August 15, 2019مسجدِ حرام کی مشرقی سمت واقع یہ دو پہاڑیاں صفا اور مروہ کے نام سے جانی جاتی ہیں اور سعی کی ادائیگی کے حوالے سے مشہور علامتیں ہیں۔ یہ وہی پہاڑیاں ہیں جن پر حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت اسماعیل علیہ السلام کے لیے پانی کی تلاش میں چکر لگاتی رہیں۔ اللہ تعالیٰ کو اپنی بندی کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ قیامت تک حج اور عمرہ کرنے والوں کے لیے اس کی سعی لازمی قرار دے دی۔ فرمانِ ربانی ہے:
بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے پھیرے کرے، اور جو کوئی بھلی بات اپنی طرف سے کرے تو اللہ نیکی کا صلہ دینے والا، خبردار ہے۔
(القرآن)
اب یہ دونوں پہاڑیاں صرف علامتی طور پر باقی رہ گئی ہیں۔ ان کا بہت سا حصہ تعمیرات کی نذر ہو چکا ہے اور یہ دونوں اب مسجدِ حرام کا حصہ ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے کئی بار مسعی کے مقام کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر عمل درآمد ہوا۔ اس سلسلے میں آخری کاوش شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مرحوم کے دور میں ہوئی۔ اس دوران مشرقی جانب کی توسیع کے بعد مسعی کی مجموعی چوڑائی 40 میٹر ہو گئی اور یہ چار منزلوں پر مشتمل ہے۔



