
ترکی کا ویزہ
August 8, 2019
مسجد مشعر الحرام مزدلفہ مکہ معظمہ
August 9, 2019بقیع الغرقد مدینہ منورہ کا وہ قبرستان ہے جسے لوگ جنت البقیع کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔ یہ مسجد نبوی سے بہت تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔ اس میں بے شمار صحابہ، تقریباً دس ہزار، اور اولیاء اللہ مدفون ہیں۔ تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چاروں صاحبزادیاں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات اور آپ کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔ رضوان اللہ اجمعین۔



